گلوکارہ صنم ماروی کے الزامات شوہر نے مسترد کردیئے

گلوکارہ صنم ماروی کے الزامات شوہر نے مسترد کردیئے

اسلام آباد: گلوکارہ صنم ماروی کے شوہر نے ان پر گھریلو تشدد کی تردید کی ہے۔

لاہور کی فیملی عدالت میں دائر درخواست میں صنم ماروی نے الزام لگایا تھا کہ شادی کے بعد ان کے شوہر کا طرز عمل بدل گیا ہے اور وہ زبانی اور جسمانی طور پر بھی اس کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔

حامد علی نے گھریلو تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ بد سلوکی نہیں کی اور وہ ان کے اور اپنے بچوں کے مالی معاملات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کی پوری فیملی ان کا خیال رکھتی ہے۔ انھوں نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت ان کی بیوی کی خلع کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔صنم ماروی نے 2009 میں حامد علی سے شادی کی تھی، جس میں سے ان کے تین بچے ہیں۔

لوک گلوکار کے مطابق وہ اپنے بچوں کی خاطر گزارا کر رہی تھیں لیکن اب شوہر حامد کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ناممکن ہے۔