محنت اور دوستوں کے حوصلے نے مجھ جیسی عام سی لڑکی کو سٹار بنا دیا‘ صبا قمر

محنت اور دوستوں کے حوصلے نے مجھ جیسی عام سی لڑکی کو سٹار بنا دیا‘ صبا قمر

لاہور:اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ زیبا بختیار میر ی آئیڈیل اداکارہ ہیں ، نہ صرف خوبصورتی بلکہ کام اور ذہانت کے اعتبار سے بھی ان کا کوئی جواب نہیں ۔

صبا قمر نے کہا کہ میں زیبا بختیار کے کام سے بڑی متاثر تھی اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے ماضی کو یاد کرتی ہوں اور آج کے حالات دیکھتی ہوں تو خدا کی ذات کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے کس قدر نوازا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری محنت اور دوستوں کے حوصلے نے مجھ جیسی عام سی لڑکی کو سٹار بنا دیا ۔