سینٹ لوشیا: آئی سی سی نے ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر شینن گبریل پر4میچزکی پابندی عائد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کپتان جوئے روٹ کیساتھ بد تمیزی فاسٹ باؤلر شینن گبریل کو مہنگی پڑ گئی اور ان پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی ۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باؤلر شینن گبریل نے انگلش کپتان جوئے روٹ کو ہم جنس پرست کہا جس پر آئی سی سی ایکشن لیا اور ان پر 4 میچز کی پابندی عائد کر دی ۔
BREAKING: Windies bowler Shannon Gabriel has been suspended for the first four #WIvENG ODIs after being found guilty of breaching the ICC Code of Conduct.https://t.co/nfh31jlPbL
— ICC (@ICC) February 13, 2019
شینن گبریل انگلینڈ کےخلاف 4 ون ڈے میچز نہیں کھیل سکیں گے اس کیساتھ آئی سی سی نے ان پر 3ڈی میرٹ پوائنٹس اورمیچ فیس کا75فیصدجرمانہ بھی عائد کر دیا ۔