ممبئی : پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے بارشیں کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے کو بھارت کی معروف اداکارہ نشرت بھاروچہ پر فلمایا گیا ہے ، گانے کے پوسٹر میں اداکارہ کو عاطف اسلم کی گود میں لیٹے دیکھا جا سکتا ہے ۔
گانے کی ویڈیو میں عاطف اسلم کو ایک ڈارک روم میں دکھایا گیا ہے جہاں وہ محبت بھر ے لمحات گزار رہے ہیں جبکہ ساحل سمندر کے مناظر بھی ٹریلر میں شامل کیے گئے ہیں۔