ممبئی :شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہالی وڈ سٹار نک جونز اور بالی وڈ سٹار پریانکا چوپڑا کے درمیان خوب محبت کا اظہار ہو رہا ہے جس کی جھلک پریانکا چوپڑا کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ میں دیکھنے کو ملی .
View this post on Instagram
پوسٹ میں نک جونز پریانکا چوپڑا کی طرف محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں ، پریانکا چوپڑا نے تصویر کے کیپشن پر لکھا ہے کہ لڑکیوں کو ایسا محبت کرنے والا شخص ڈھونڈنا چاہئے جوکہ نک جونز کی طرح ان کی طرف دیکھے۔
دونوں بالی ووڈ سٹارز مقامی تقاریب میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھے جاتے ہیں ، ایک حالیہ تقریب میں جب پریانکا چوپڑا کا پاوں پھسل گیا تو انھوں نے اس کو گرنے سے تھام لیا جس کو مداحوں کی طرف سے خوب سراہا گیا ۔