پی ایس ایل فور کو میچ فکسنگ سے بچانے کیلئے پی سی بی کا بڑا اقدام سامنے آ گیا

05:01 PM, 13 Feb, 2019

لاہور: پی ایس ایل فور کو میچ فکسنگ کی لعنت سے بچانے کیلئے پی سی بی نے کرپشن مخالف ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔


اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں نہیں بیٹھ سکیں گے، فرنچائز مالکان کو میچ سے قبل اپنی اپنی ٹیم سے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ میڈیا منیجر کی عدم موجودگی میں کھلاڑی انٹرویو نہیں دے گا۔

پی سی بی کیساتھ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ بھی ایونٹ کی نگرانی کرے گا۔ بورڈ حکام نے تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سے اینٹی کرپشن کوڈ پر دستخط کروا لئے۔


واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ پر شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن کیرئیر سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مزیدخبریں