پشاور زلمی نے امام الحق کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا

05:00 PM, 13 Feb, 2019

لاہور : پشاور زلمی نے امام الحق کو پی ایس ایل سیزن فور کیلئے اپنی ٹیم میں منتخب کر لیا۔

پشاور زلمی نے اوپنر بلے باز امام الحق کو اپنی 21 پک کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔یہ امام الحق کا پی ایس ایل کھیلنے کا پہلا تجربہ وہ گا اس سے قبل وہ پی ایس ایل کا کویہ سیزن نہیں کھیل سکے۔ قومی کرکٹ ٹیم میں امام الحق ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے انہیں کبھی کوئی ٹی 20 میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

اگر امام الحق کے فرسٹ کلاس کیریئر کی بات کی جائے تو انہوں نے تاحال 29 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے40.6 کی ایوریج سے 853 رنز اسکور کیے ہیں۔

مزیدخبریں