کابل: دنیا کے بہترین فٹبالر لوئنل میسی کا ننھا فین، مرتضی حمادی طالبان کی زد میں آ گیا۔ معصوم کھلاڑی کے سر عام فٹبال کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی۔
ایک انٹرویو میں افغانستان کے ننھے فٹبالر مرتضی حمادی نے حکام سے تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔ مرتضی کے مطابق انکے عزیز و اقارب کے گھروں میں طالبانحملے کر رہے ہیں یہی نہیں انکے کاروبار کو بھی تباہ کرنے کی کوششیں کرتے ہیں۔
7 سالہ میسی کے مداح مرتضی ، اپنا فیورٹ کھیل، فٹبال کھلے عام نہیں کھیل سکتے کیونکہ طالبان کی جانب سے گراؤنڈز پر کسی بھی کھیل کی اجازت نہیں ہے۔
پلاسٹک بیگ والی ارجنٹائنی شرٹ میں ملبوس حمادی کی تصویر میسی تک پہنچی، جس کے بعد ارجنٹائنی پلیئر نے ان سے خصوصی ملاقات کی تھی۔