سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، سکیورٹی پلان مرتب

01:18 PM, 13 Feb, 2019

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں 100 سے زائد چیک پوائنٹس قائم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کیلئے بند رہے گا جبکہ فضاؤں میں تربیتی پروازیں معطل اور ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی ہو گی۔ جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی۔ 16 اور 17 فروری کو جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔ سکیورٹی اداروں کے اہلکار جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر تعینات ہوں گے۔ پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے ان کی آمد سے قبل ہی محمد بن سلمان کے وفد کے ارکان پاکستان پہنچنے لگے ہیں۔ ان میں ایڈوانس سکیورٹی ٹیم، ڈاکٹرز اور کوریج کرنے والے سعودی میڈیا کی ٹیمبں شامل ہیں اور ایڈوانس سکیورٹی ٹیم نے مختلف مقامات کا جائزہ بھی لیا۔

مزیدخبریں