جدہ: سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر 900 ریال تک جرمانہ ہو سکتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کے حکام نے توجہ دلائی ہے کہ اس قسم کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھگتنا پڑ سکتاہے ۔ اور اس خلاف ورزی کو چارٹ نمبر 4 میں رکھا گیا ہے ۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے 13 اکتوبر 2018 کو قانون ٹریفک میں ترامیم کیں تھیں جن کے مطابق سڑکوں پر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو بھاری جرمانے کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔