جمیکا کے شہری نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام وصول کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کر لیا

11:30 AM, 13 Feb, 2019

یویارک : جمینکن ریپبلک سے تعلق رکھنے والے شہری اے کیمبل نے لاٹری میں ایک  لاکھ ڈالر کا انعام وصول کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کر لیا۔ جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمیکا سے تعلق رکھنے والے شہری اے کیمبل کی ایک  لاکھ ڈالر کی لاٹری نکلی ۔ لاٹری کمپنی نے اسے اپنی مطلوبہ رقم حاصل کرنے کے لیے اپنے ہیڈ آفس بلایا ۔

مقامی شہری لاٹری کے ہیڈ آفس " ماسک " کر پہنچ گیا ۔ پہلے تو کمپنی کی انتظامیہ کچھ سمجھ نہ سکی تاہم کیمبل نے اپنی شناخت کروائی اور بتا یا کہ وہ ہی ہے جس کا ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکلاہے ۔ 

کمپنی کے عہدیدار کے پوچھنے پر کہ اس نے ماسک کیوں پہنا ہے تو اسکا جواب تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے رشتہ داروں کا اس کا پتہ چلے کہ میں اب امیر ہوگیا ہوں ۔

جون میں بھی جمیکن خاتون کا ایک لاکھ ڈالر سے زائد کا انعام نکلا تھا اور اس نے ایموجی پہن کر وصول کیا تھا 

کمیبل کو انعام وصول کرنے کے لیے تقریباََ 54 دن انتظار کرنا پڑا اور ایسا طریقہ سوچنا پڑا کہ جس سے اس کے رشتہ دارؤں کو اس کا پتہ نہ چل سکے ۔واضح رہے کہ جون میں بھی جمیکا کی سب سے بڑی لاٹری " لوٹو" جیتنے والی خاتون نے موبائل ایموجی پہن کر انعام وصول کیا تھا ۔

کیمبل کا کہناتھا کہ میں اس رقم سے اپنا کاروبار بڑھاؤں گا اور ساتھ ہی اپنے لیے ایک گھر خریدوں گا تاہم میں ایسے خود غرض رشتہ داروں سے دور رہنا چاہتاہوں جو پیسے کے لیے دوستی اور رشتے بڑھاتےہیں ۔

اسی لیے میں نے اپنی پہچان چھپا کر رکھی ہے اور میرے گھر والوں کو بھی ابھی تک پتہ نہیں ہے ۔ جب میرا انعام نکلاتھا تو میں کمرے میں زیادہ خؤشی کا مظاہرہ نہ کرسکا کہ کسی کو معلوم نہ ہوجائے ۔

کیمبل اس رقم سے نیا کاروبار اور گھر خریدنے کاارادہ رکھتا ہے 
مزیدخبریں