مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید

11:24 AM, 13 Feb, 2019

سری نگر: کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چدورا کا محاصرہ کیا جس کے دوران گھر، گھر تلاشی لی گئی۔

قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر  فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا جس کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔

دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کی کوشش کے خلاف آج اور کل وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے سے متعلق آج اور کل سماعت ہونی ہے۔ اس قانونی دفعہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خصوصی شہریت سے متعلق ہے۔

مزیدخبریں