پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا

10:18 PM, 13 Feb, 2018

پشاور:پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، پشاور زلمی نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی ٹیم نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے ، اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

تقریب میں پشاور زلمی ٹیم کی کٹ(وردی) کی رونمائی آفیشل گیت کے ساتھ کی گئی ، اس موقع پر فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا۔

ماہرہ خان نے بھی پشاور زلمی کی کٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ٹوئٹ میں فرنچائز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوگا جب کہ زلمی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

مزیدخبریں