شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، رنویر سنگھ

شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، رنویر سنگھ

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی سے متعلق خبریں گزشتہ دنوں سرگرم رہیں مگر دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہ آیا مگر اب رنویر سنگھ نے اپنی شادی سے متعلق بیان دے کر اپنے مداحوں کی بے چینی بڑھا دی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے مبینہ طور پر اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شادی سے متعلق سوچا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ ابھی ان کے ذہن میں کام کے ساتھ ساتھ اور بہت سی چیزیں ہیں۔ اداکار رنویر سنگھ فلم ” گلی بوائے“، ”سمبا“ اور”83“ میں دکھائی دیں گے۔