پولیس کی قصور میں پتنگ فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی ، ہزاروں پتنگیں برآمد

05:50 PM, 13 Feb, 2018

قصور:سیکیورٹی فورسز کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، ہزاروں پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قصور میں پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ملزم سے ہزاروں تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں ، پولیس کے مطابق خونی کھیل ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں