نئی دہلی : عالمی شہرت یافتہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے بھارتی ریسلر کھالی نے پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابقکھالی کا کہنا ہے کہ کھیلوں سے سیاست کو دور ہی رکھنا چاہئے اور شائقین کو دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مقابلوں سے لطف اندوزہونے کا موقع دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان غیر ضروری طور پر مسائل کو کھیلوں میں گھیسٹ لاتے ہیں ورنہ دونوں ممالک میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلے سنسنی خیزی بڑھائیں گے۔
باہمی میچز کی جلد بحالی کیلئے پرامید کھالی نے یقین ظاہر کیا کہ ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تمام ریکارڈز چکنا چور کر ڈالیں گے۔