الیکشن ہارنے کے بعد علی ترین کا پہلا بیان سامنے آگیا

الیکشن ہارنے کے بعد علی ترین کا پہلا بیان سامنے آگیا

لودھراں : جہانگیر ترین کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست 154 سے ان کے بیٹے علی ترین نے الیکشن لڑا جہاں انہیں مسلم لیگ ن کے پیر اقبال شاہ نے تقریبا 25 ہزار ووٹوں سے شکست دی ۔ شکست کے بعد علی ترین کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے یہ بیان انہوں نے اپنے ٹویئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے  جس میں انہوں نے  پی ٹی آئی امیدوار علی خان ترین نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے 2015 میں نئے دوست بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور آئندہ سالوں میں مزید دوست بناتے چلے جائیں گے۔


الیکشن میں شکست کے بعد ٹوئٹر پر اپنا پہلا باضابطہ رد عمل دیتے ہوئے علی خان ترین نے کہا کہ ” سب سے پہلے اور سب سے زیادہ میں لودھراں کے ان 90 ہزار لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آپ کے پیار اور دوستی کا بہت ممنون ہوں۔ میری 2015 سے دوستیاں شروع ہوئیں اور بہت سے دوست بن گئے، اگلے سالوں میں اور دوست بنائیں گے“۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ان لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران انہیں لودھراں آکر سپورٹ کیا، نیک خواہشات کا اظہار کیا یا دعائیں کیں۔ ’ آپ لوگوں کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے اور اس پر میں آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں‘۔