امریکہ ،یورپ اور ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

03:47 PM, 13 Feb, 2018

’’نیوز تازہ ترین‘‘

لندن :امریکہ ،ایشیا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1323.16 ڈالر فی اونس رہے جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی فروری کے لیے سپلائی 0.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1326.40 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ بھی 1.2فیصد بڑھ کر 16.55 ڈالر فی اونس رہے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1321.28 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 1322.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

چاندی16.52 ڈالر فی اونس رہی ۔ایشیائی سپاٹ میں سونے کے نرخ 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1323.63 ڈالر فی اونس،امریکی گولڈ فیوچرز برائے اپریل ڈیلیوری 0.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1325.60 ڈالر فی اونس طے پائی۔

سپاٹ مارکیٹ ماہرین نے آمدہ ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر کر 1300 ڈالر فی اونس تک آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں