اسلام آباد: لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست کے حوالے سے عمران خان کو ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس پر عمران خان کافی برہم دکھائی دیئے .
اس موقع پر ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حلقہ این اے 154 میں شکست کی بڑی وجہ پارٹی ذمہ داران کی اپنے، اپنے پوائنٹس پر کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ سے ہوئی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور لیڈر شپ ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کی بجائے نمود و نمائش اور پروٹوکول میں مصروف رہی.
دوسرے شہروں سے آنے والی لیڈر شپ بھی میڈیا کوریج تک محدود رہی۔ اس کے علاوہ حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی کچھ خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی ترین کو غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 25 ہزار 360ووٹ کے واضح فرق سے شکست دی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں