وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی آئس کریم کھاتے تصویر وائرل ہوگئی

02:50 PM, 13 Feb, 2018


لاہور:جہاں ایک طرف لودھراں میں ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد تحریک انصاف کو شدید تنقید کا سامنا ہے تو وہیں دوسری طرف وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی آئس کریم کھاتے ہوئے  تصویر وائرل ہوگئی ہے ۔

پرویز خٹک کی اس تصویر پر سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا اور صارفین نے طنز و مزاح کے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حس مزاح کو تسکین پہنچانے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پرویز خٹک کی آئس کریم کھاتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ آئس کریم پکڑے کافی خوش نظر آرہے ہیں اور بالکل بچوں کی طرح معصوم دکھائی دے رہے ہیں۔

ان کی تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی پیچھے نہ رہے اور مختلف کمنٹس کرتے ہوئے اپنی حس مزاح کا کھل کر اظہار کیا۔ ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ”دل تو بچہ ہے جی‘‘۔

رحمان صاحب نامی صار ف نے طنز کا نشتر برساتے ہوئے لکھا کہ ”زندگی میں پہلی بار کھا رہا ہے شائد“۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں تحریک انصاف کے علی ترین کو (ن )لیگ کے سید اقبال شاہ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزیدخبریں