اسلام آباد: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پھر سے باکسنگ گلووز پہن لئے.کرکٹ کے دروازے بند ہوئے ایک سال گزر گیا. شرجیل خان خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ رنگ میں نظر آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ شروع کر دی ۔پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ان پر کرکٹ کے دروازے پانچ سال کیلئے بند ہیں وہ کسی قسم کی ڈومیسسٹک کرکٹ میں حصہ بھی لے سکتے اسی لیے انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ شروع کر ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر نے رِنگ میں باکسنگ کے ایسے جوہر دکھائے کہ کوچ بھی حیران رہ گیا۔شرجیل خان کے چاہنے والے کہتے ہیں کہ باکسنگ شرجیل خان کا دوسرا پسندیدہ کھیل ہے گو کہ ان دنوں وہ کرکٹ کے میدان سے دور ہیں اس لیے وہ باکسنگ سے اپنادل بہلاتے ہیں ۔