اپنی مہندی میں صہیب مقصود کی وکھری انٹری نے سب کو حیران کر دیا

01:30 PM, 13 Feb, 2018

ملتان : کرکٹر صہیب مقصود کی  اپنی مہندی میں وکھری انٹری  نے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی مہندی کی تقریب میں ایسی انٹری دی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔ کسی کو یقین نہیں تھا کہ گراؤنڈ میں اتنے خاموش رہنے والے کرکٹر ذاتی زندگی میں اتنے خوشگوار موڈ میں بھی رہتے ہیں ۔ دلہنیا کو سائیکل پر بٹھاکر مہندی کی تقریب میں لائے۔یہی نہیں دلہنیا کے لیے ڈانس بھی کیا  ۔کرکٹر صہیب مقصود آج دلہنیا گھر لائیں گے ، کل ولیمہ ہوگا۔

صہیب مقصور انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہو گئے تھے اور اب ٹیم میں واپسی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ میں وہ ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلیں گے ۔

مزیدخبریں