ذاتی طور پر لودھراں جا کر عوام کی محبت کا شکریہ ادا کروں گا، نواز شریف

01:11 PM, 13 Feb, 2018

اسلام آباد: این اے 154 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پی اقبال شاہ نے میدان مار لیا جس پر مسلم لیگی رہنما بے حد کوش ہیں اور پی ٹی آئی پر کھل کر وار کر رہے ہیں ۔اس بہتی گنگا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بھی ہاتھ دوئیں ہیں اور کہا کہ لودھراں کی عوام نے سب کو بتا دیا کہ عوامی مینڈیٹ کیا ہوتا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر لودھراں جا کر عوام کی محبت کا شکریہ ادا کروں گا۔بہت جلد لودھراں کی عوام کے پاس جاوں گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام کا جواب کل لودھراں کے عوام نے دے دیا، میرا مقدمہ عوام لڑ رہے ہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں.

اسلام آباد احتساب عدالت میں پیشی کے بعد وہ چوہدری منیر کے گھر سے پنجاب ہاؤس روانہ ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کیا ہوتا ہے اور لودھراں کی عوام کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کروں گا ۔

خیال رہے کہ 12 فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین کو تقریبا 25 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔

واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ برس دسمبر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں