اکشے کمار کا نامکمل تعلیم کے باوجود ڈاکٹر بننے کا انکشاف

12:04 PM, 13 Feb, 2018

ممبئی:آپ کو یہ جان کر حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا کہ بالی ووڈ میں ایسا معروف اداکار بھی ہے جس نے اپنی تعلیم تو مکمل نہ کی مگر وہ ڈاکٹر بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے تعلیم تو مکمل نہ کی مگر انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزاز ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم جاری نہ رکھ سکے اور انہیں کالج چھوڑنا پڑ گیا۔لیکن اداکار نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کردیا کہ کوئی بھی بڑا اعزاز حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم لازمی نہیں ہے ۔

اکشے کمار کو فلمی دنیا میں بہترین خدمات کے صلہ میں کینیڈا کی اسمپشن یونیورسٹی آف ونڈسر آنٹیریو کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری سے نوازا گیا۔

ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنیوالوں میں بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن،شلپا شیٹھی،شاہ رخ خان،ودیا بالن،شبانہ اعظمی، اے آر رحمان، جاوید اختر اورشرمیلا ٹیگور بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں