32 سال بعد دلہن کا ڈریس اس کی اصل مالکن تک پہنچ گیا

11:43 AM, 13 Feb, 2018

اوہائیو: 32 سال پہلے دلہن کے لیے تیار کیا گیا  شادی کا جوڑا آخر کار مالکن تک پہنچ ہی گیا ۔

امریکی ریاست اوہائیو میں ڈرائی کلین کی غلطی سے 32 سال پہلے ڈرائی کے لیے دیا گیا    شادی کا جوڑا اس کی اصل مالکن تک پہنچ گیا  ۔ 32 سال پرانے  شادی کے جوڑے  کو مالکن تک پہنچانے والی 25 سالہ لڑکی ایمے برٹلبا نے ملنے والے باکس میں پڑے شادی کے جوڑے کی تصاویر اپنے فیس بک اکائونٹ پر اپلوڈ کیں ۔

ایمے کا کہناہے کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر 1885 میں دلہن کے لیے ڈرائی کروایا گیا ڈریس اس کی اصل مالکن تک پہن جائے گا۔ ڈریس کو اس کی مالکن تک پہنچایا تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔

مزیدخبریں