سعودی ثقافتی میلے میں پاکستانی نوجوان کے رقص نے دھوم مچا دی

سعودی ثقافتی میلے میں پاکستانی نوجوان کے رقص نے دھوم مچا دی

 جنادریہ:سعودی عرب میں جاری سب  ممککت کے سب سے بڑے ثقافتی میلے میں  پاکستانی شہری کے رقص نے سماں باندھ دیا ۔پاکستانی نوجوان ”جنادریہ میلہ32“ میں حدود شمالیہ صوبے کے پویلین پہنچا تو وہاں  سعودی نوجوان عربی دھن پر رقص کررہے تھے۔

 عربی موسیقی کی دھن پر  پاکستانی شہری نے اپنے جوہردکھانا شروع  کر دیے ۔ میلے کے شائقین پاکستانی کو سعودی رقص کرتے ہوئے دیکھ کر انتہائی محظوظ ہوئے۔چند لمحوں میں پاکستانی شہری کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے 32 ویں جنادریہ میلے کا آغاز گزشتہ روز ہو گیا تھا۔تین ہفتے جاری رہنے والے میلے میں تقریباََ 20 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے ۔جنادریہ میلے میں فوڈ سٹالز ، ثقافتی رقص، بھی پیش کیا جارہاہے ۔

ویڈیو دیکھیں :-