انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی بھارتی لڑکی انسٹاگرام فالورز کی فہرست میں کائلی جینر اور رونالڈو کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی

09:45 AM, 13 Feb, 2018

لاہور:اپنی مسکراہٹ سے کچھ دنوں میں کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی اور ’نیشنل کرش‘سمجھی جانیوالی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش واریریر ہالی ووڈ اداکارہ کائلی جینر اور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ کے بعد ایک ہی دن میں انسٹا گرام فالورز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے ’نیشنل کرش‘ کا لقب پانے والی 18 سالہ لڑکی نے پوری دنیا میں دھوم مچادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پریا پرکاش کے ایک دن میں فالورز کی تعداد 606 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ کائلی جینر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اور ان کے فالورز کی تعداد ایک دن میں 860 ہزار تھی اور کرسٹیانو رونالڈو کے فالورز کی تعداد 650 ہزار تھی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک کالج یونیفارم پہنے لڑکی اور لڑکا پیار کی پینگیں بڑھاتے نظر آتے ہیں جبکہ لڑکی کی مسکراہٹ کو لیکر ویڈیو اور تصاویر نے پوری دنیا میں دھوم مچارکھی ہے۔

مزیدخبریں