اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی مثالیں دیکھ رہے ہیں اور کل لودھراں میں اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔
ایک سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ انتقام کیوں لیا جا رہا ہے تاہم ڈرتا نہیں ہوں کیونکہ جو انتقام لے رہے ہیں وہ ان سے بھی پوچھ گچھ کریں جنہوں نے دو مرتبہ آئین توڑا اور ججز کو گرفتار کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ آج سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں اور وہ جنہوں نے دو، دو مرتبہ آئین توڑا انہیں نہیں پکڑا اور کیا ان تک پہنچتے ہوئے پر جلتے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کی معیشت کو عروج پر پہنچایا جبکہ ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔
یاد رہے گزشتہ روز لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی ترین کو غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 25 ہزار 360ووٹ کے واضح فرق سے شکست دی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں