لاہور: پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن پنجاب نے مطالبات کی منظور ی تک شٹر ڈاون ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ منگل کے روز ملک بھر میں یوم سوگ منایاجائے گا۔لاہورمیں فارماسوٹیکل مینو فیکچرز اسویسی ایشن کی ہڑتال اورمیڈیکل اسٹورزبندہونے سے مریضوں کو ادویات کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنارہا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہاکہ احتجاج شیڈول کے مطابق جاری رہے گا، پیرکا روزیوم سوگ ہوگا۔مظاہرین بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاجی کیمپوں میں شریک ہونگے۔
دوسری جانب لاہورمیں فارماسوٹیکل مینو فیکچرز ایسویسی ایشن کی جانب سے دن بھراحتجاج جاری رہا۔میڈیکل سٹورز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔
ادویہ سازکمپنیاں اور میڈیکل اسٹورزمالکان نے ڈرگ ایکٹ 1976 میں ترمیم ختم کرنے اورصوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کی برطرفی کامطالبہ بھی کیا۔