واشنگٹن : برازیلین مرچ کا ادویات کے شعبہ کیلئے بہت مفید فائدہ سامنے آگیا ۔ سائنسدانوں نے برازیلی مرچ سے سخت جان جراثیم ہلاک کر نے والی اینٹی بائیوٹک تیار کرلی۔یہ مرچ ایمیزون کے جنگلات میں کم اونچائی والا خودرو پودے سے حاصل کی جاتی ہے۔
سرخ بیری نما مرچ اپنے تلخ ذائقے کی وجہ سے برازیلی مرچ کے نام سے مشہور ہے۔ ایمیزون کے جنگلات میں رہنے والے قبائل صدیوں سے اس پھل کو مختلف امراض کے علاج میں استعمال کرتے آرہے ہیں۔ ان معلومات کی روشنی میں ایموری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے برازیلی مرچ پر تحقیق کا فیصلہ کیا اور تفصیلی مطالعے کے بعد وہ اس میں سے ایک مادّہ الگ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
اس سے حاصل کئے گئے اینٹی بائیو ٹک کئی اقسام کے بیکٹیریا کے علاوہ ‘ایم آر ایس اے’ کہلانے والے ان جرثوموں کے خلاف بھی مو¿ثر رہے جو اتنے سخت جان ہیں کہ خطرناک ترین اینٹی بائیوٹکس سے بھی ختم نہیں ہوتے۔برازیلی مرچ سے حاصل شدہ اینٹی بائیوٹک نے ایم آر ایس اے جرثوموں کو نہ صرف ایک دوسرے سے رابطہ کرنے سے باز رکھا بلکہ انہیں ایسے زہریلے مرکبات خارج کرنے سے بھی روک دیا جو انسانی جسم میں پٹھوں اور بافتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ادویات کے شعبے میں ”برازیلین مرچ“ کا حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا
واشنگٹن : برازیلین مرچ کا ادویات کے شعبہ کیلئے بہت مفید فائدہ سامنے آگیا ۔ سائنسدانوں نے برازیلی مرچ سے سخت جان جراثیم ہلاک کر نے والی اینٹی بائیوٹک تیار کرلی۔یہ مرچ ایمیزون کے جنگلات میں کم اونچائی والا خودرو پودے سے حاصل کی جاتی ہے۔
11:22 PM, 13 Feb, 2017