جان فیرارونے صرف دو منٹ میں اپنے سر کی ضربوں سے 38 کیلیں ٹھونکنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا

روم: امریکی پہلوان اور کھلاٹی جان فیرارونے صرف دو منٹ میں اپنے سر کی ضربوں سے 38 کیلیں ٹھونکنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

10:17 PM, 13 Feb, 2017

روم: امریکی پہلوان اور کھلاٹی جان فیرارونے صرف دو منٹ میں اپنے سر کی ضربوں سے 38 کیلیں ٹھونکنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

فیرارو نے اٹلی کے ایک گیم شو میں اپنے سر سے کیلیں ٹھونکنے کا یہ نیا ریکارڈ بنایا ہے، انہوں نے، ٹریننگ، تیاری اور توجہ کو اس کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے۔

فیرارو کا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا اور انہیں 2 منٹ میں اپنی کھوپڑی سے سب سے زیادہ کیلیں ٹھونکنے والا‘ کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ فیرارو کو ’’ہتھوڑا‘‘ سر والا بھی کہا جاتا ہے اور اس سے پہلے وہ ایک منٹ میں اپنے سر سے سب سے زیادہ کیلیں ٹھونکنے والا کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔فیرارو کا کہنا ہےکہ دماغ مادے سے زیادہ طاقتور ہے اور کئی مرتبہ وہ سر پر گہرے زخم کھا چکے ہیں لیکن انہیں قدرت کی جانب سے ایک تحفہ حاصل ہے یعنی ان کی کھوپڑی عام افراد کے مقابلے میں 10 ملی میٹر زیادہ موٹی ہے۔ عام افراد کی پیشانی کی ہڈی ساڑھے 6 ملی میٹر تک موٹی ہوتی ہے مگر فیرارو کی کھوپڑی 16 ملی میٹر موٹی ہے۔

فیرارو کے مطابق سخت تربیت اور خود اعتمادی ہی ان کی کامیابی کا راز ہے، وہ کئی فلموں میں اسٹنٹ کا کردار بھی ادا کرچکے ہیں جب کہ اس سے قبل 2016 میں وہ ’’امریکا گوٹ ٹیلنٹ‘‘ میں بھی اپنا فن ظاہرکرچکے ہیں۔

مزیدخبریں