ہور:پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے بعد پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے بعد ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کو ہر قسم کی کرکٹ میں حصہ لینے سے روک دیاہے۔ اور انہیں معطل کر دیا ہے۔ اس سے پہلے چیرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا کو بتایا کہ محمد عرفان کیخلاف بھی تحقیقات جاری ہیں اور انہیں ایک یا دو دن میں شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا جائے گا۔
اب پی سی بی کے چیف ایگزیکیٹو نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی پی نے ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کو ہر قسم کے مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیاہے۔
نجم سیٹھی کاکہنا تھاکہ پی سی بی کا یہ اقدام اس لیے کیا گیاکیو ں کہ ناصر جمشیدنےاینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔ واضح رہے کہ ناصر جمشید نے مبینہ طورپر خالد لطیف اور شرجیل خان کا بکیزسے رابطہ کروایا تھا۔ ناصر جمشید کے کہنے پر کھلاڑیوں نے بکیز سے ملاقات کی تھی اور انھیں پیسوں کی پیش کش ہوئی تھی۔پی سی بی کی جانب سے خالد لطیف اور شرجیل خان کووطن واپس بلوالیا گیاہے جبکہ انھیں شوکازنوٹس بھی جاری کردیاگیاہے۔