ممبئی: بالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، نئی فلم "پدماوتی" میں رانی پدماوتی اور علاو الدین خلجی کے درمیان کوئی سین نہیں فلمایا جائے گا۔ سنجے لیلا بھنسالی انتہا پسندوں کے سامنے جھک گئے۔ فلم میں رانی پدماوتی اور علاو الدین خلجی کے درمیان کوئی رومانوی سین نہیں فلمایا جائے گا۔ پدماوتی میں دپیکا پڈکون رانی پدماوتی اور رنویر سنگھ علاو الدین خلجی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ شاہد کپور اس تاریخی فلم میں دپیکا کے شوہر بنیں گے۔ فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے دوران انتہا پسندوں نے سنجے لیلا بھنسالی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندووں کا کہنا تھا کہ رانی پدماوتی اور علاو الدین کی محبت کو دکھانا راجپوتوں کی توہین ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی ''پدماوتی '' میں رانی اور علاﺅ الدین کے درمیان سین نہ فلمانے پر راضی
سنجے لیلا بھنسالی ''پدماوتی '' میں رانی اور علاﺅ الدین کے درمیان سین نہ فلمانے پر راضی
08:28 PM, 13 Feb, 2017