نوکیا کے نئے سمارٹ فون نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچا دی

بارسلونا :مایہ ناز موبائل فون مینوفیچرر کمپنی ”نوکیا “ اپنا نیا سمارٹ فون ”P1“ بارسلونا میںمتعارف کرائے گی جو کہ اس کمپنی کا کافی عرصے بعد پہلا فلیگ شپ فون بھی ہوگا۔یہ فون ابھی ریلیز نہیں ہوا مگر اس کی کامیابی یقینی نظر آنے لگی ہے کیونکہ کمپنی کے شیئرز کی مالیت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

07:02 PM, 13 Feb, 2017

بارسلونا :مایہ ناز موبائل فون مینوفیچرر کمپنی ”نوکیا “ اپنا نیا سمارٹ فون ”P1“ بارسلونا میں متعارف کرائے گی جو کہ اس کمپنی کا کافی عرصے بعد پہلا فلیگ شپ فون بھی ہوگا۔یہ فون ابھی ریلیز نہیں ہوا مگر اس کی کامیابی یقینی نظر آنے لگی ہے کیونکہ کمپنی کے شیئرز کی مالیت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم سے لیس فون ہوگا یہ وہ چیز ہے جو سام سنگ اور دیگر کمپنیوں کے اکثر فونز میں بھی فی الحال دستیاب نہیں۔اس کی بدولت نوکیا صارفین کو کئی نئے فیچرز جیسے ملٹی ونڈوز ایپس، بہتر بیٹری لائف اور سیکیورٹی وغیرہ کا فائدہ بھی ہوگا۔ُP1میں نوکیا کی جانب سے 22.6 میگا پکسل رئیر کیمرہ دیا جائے گا جبکہ بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہوگی جبکہ تیز ترین کوالکوم پراسیسر بھی اس کا حصہ ہوگا۔اس کی قیمت فی الحال واضح نہیں تاہم امکان ہے کہ یہ گلیکسی ایس سیون کے مقابلے میں سستا ہوگا۔

مزیدخبریں