مشہور مغربی گلو کارہ ارتھا فرینکلین نے گلو کاری سے کنارہ کشی کا فیصلہ کر لیا

مشہور مغربی گلو کارہ ارتھا فرینکلین نے گلو کاری سے کنارہ کشی کا فیصلہ کر لیا

07:00 PM, 13 Feb, 2017

لاس اینجلس: مشہور مغربی گلو کارہ ارتھا فرینکلین نے گلو کاری سے کنارہ کشی کا فیصلہ کر لیا۔ ارتھا نے گلو کاری سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال اپنے گانوں کا آخری البم ریکارڈ کروائے گی جس کے بعد وہ گلو کاری سے سبکدوش ہو جائیں گی۔

ارتھا نے کہا کہ میں اس وقت کیریئر کے جس مقام پر ہوں اور مجھے جو عزت مل چکی اور مل رہی ہے اس سے میں بے حد مطمئن ہوں ، اس لئے سمجھتی ہوں کہ یہ وقت اس کیریئر کو بائے بائے کہنے کیلئے بہترین ہے ۔ گلو کارہ نے کہا کہ انہوں نے ابھی مستقبل کے بارے کچھ منصوبہ بندی نہیں کی البتہ کچھ عرصہ کے لئے کچھ بھی نہ کرنے کا سوچ رہی ہوں۔

مزیدخبریں