ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اجے دیوگن کی جانب سے فون پر بے ہودہ اورگندی زبان استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ہدایتکار کرن جوہر اور اجے دیوگن کے اختلافات کے باعث کاجول نے بھی کرن سے 20 سال پرانی دوستی ختم کردی ہے جب کہ اجے دیوگن کرن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں لیکن اب کرن جوہر نے اپنی سوانح حیات میں کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا کہ ایک دن اجے نے مجھے فون کیا اورغصے میں چلانے لگا جب کہ انہوں نے میرے بارے میں بہت سی فحش و غلیظ باتیں بھی کیں جنہیں بیان نہیں کرسکتا۔
کرن جوہر نے کہا کہ اجے کا یہ عمل کسی کے پارٹی میں میری جانب سے کاجول کے بارے میں کچھ کہنے کے ردعمل میں تھا حالانکہ وہ میری بہت اچھی دوست تھی اور بالکل میرے فیملی ممبر کی طرح لیکن اس دوران اجے نے مجھے اپنی صفائی پیش کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔