ہالینڈ میں اسلام پر پابندی کی حمایت کروں گا

05:28 PM, 13 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں دائیں بازو کی فریڈم پارٹی کے اسلام مخالف رہنما ملعون گیئرٹ ولڈرز نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اسلام پر عائد کی جانے والی کسی بھی ممکنہ پابندی کی حمایت کریں گے۔

گیئرٹ ولڈرز نے انٹرویو میں ماضی کے نازی جرمن دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام غالباً نیشنلسٹ سوشلزم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

انہوں نے زہر افشانی کی کہ وہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک پر پابندی لگانے کی بھی حمایت کریں گے۔ ولڈرز نے ہرزہ سرائی کی کہ یورپی یونین کے رکن ملک ہالینڈ میں تمام مساجد بند کر دی جانی چاہئیں۔

مزیدخبریں