فلمی دنیا کی شخصیت میں ڈرامائی تبدیلیاں،حیران کر دینے والی تصاویر

فلمی دنیا کی شخصیت میں ڈرامائی تبدیلیاں،حیران کر دینے والی تصاویر

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ فلمی دنیا میں  آج کے سُپر سٹار  کیا 20،15 سال قبل بھی ایسے ہی دلکش  اور جاذب نظرآتے ہونگے؟ اورکچھ تو ایسے بھی ہیں جن کی شخصیات میں بہت تبدلیاں رونما ہوچکی ہیں۔ یقیناً عمرڈھلنے کے ساتھ  چہرے پر وہ خوبصورتی نہیں رہتی اور سر کے بال بھی سفید ہوجاتے ہیں یا گِر جاتے ہیں۔یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی ہی شخصیات کی چند تصاویر دیکھا رہے ہیں جن میں بہت تبدلیاں رونما ہو چکی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔


1- پاکستان ٹیلی ویژن کا مشہور ڈرامہ "ایلفا بریو چارلی" نوجوانوں میں بہت مقبول ہوا۔ڈرامے کی کاسٹ جن میں شہناز، کاشف اور فراز جب 15 سال بعد دوبارہ ملے تو انکی تصاویر نے مداحوں پر ایک بار پھر سحر طاری کردیا۔بس اس تصویر میں گل شیر کی کمی محسوس کی گئی۔

2-وہ وقت یاد کریں جب  پاکستانی فلموں کے اکلوتے ہیرو رہ چکے اداکار شان تقریباً ہر فلم میں ایک ہی روپ میں نظر آتے، مرحوم سلطان راہی کے بعد شان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری پڑ گئی اور شان نے بھی سلطان راہی کا خلا پُر کرنے کیلئے بہت محنت کی۔ لیکن کل کے شان اور آج کے شان میں بہت فرق 

ہے۔


 

3-   19سالہ ٹام کروز اور 54سالہ ٹام کروزصرف عمر کا فرق ہے۔ ٹام کروز آج بھی جادوئی شخصیت اور جاذب نظرآتے ہیں۔ 

4- ارجن کپور: لگ بھگ 5سال قبل 140 کلوگرام وزن کے حامل نوجوان لڑکے نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل حیران کن طور پر اپنا وزن87 کلو گرام تک کیا۔

 

5- بیرن سات: عشق ممنوع کی اداکارہ نے تمام پاکستانیوں کو بھی اپنے سحر میں گرفتار کئے رکھا انہوں نے وقت کے ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا اوراداکاری میں بھی نکھار پیدا کیا۔ 


6- انجیلنا جولی: ایک تصویرمیں نظر آنے والی سکول کی لڑکی اور دوسری تصویر میں نظرآنے والی مشہور اداکارہ میں بھی حیران کن فرق واضح نظرآرہا ہے۔


7- ریمبو ریمبو جان ریمبوکا کردار شائد کبھی نہ بھلایا جا سکے اور اسی کردار نے اداکار افضل خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ کل کے ریمبو اور آج کے ریمبومیں بھی فرق بڑا واضح ہے۔


 8- ٹائی ٹینک کی مشہور جوڑی کیٹ وینسلٹ اورلیونارڈو ڈی کیپریوپہلے کی نسبت آج زیادہ خوبصورت نظرآرہے ہیں۔ 


9- فواد خان کا ہیئر کٹ اور جسامت کل کی نسبت آج زیادہ بہتر نظرآتے ہیں۔ 


10- فیصل قرشی:چاکلیٹی ہیرو فیصل قریشی فلموں میں کبھی ایسے بھی نظر آتے تھے۔ لیکن آج انکی شخصیت یکسر بدل چکی ہے۔


 11- ثنا سعید: بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا کردار کرنے والی اداکارہ اب جوان ہو چکی ہیں۔ 

12- لینڈسے لوہن: روشن چہرا اور نیلی آنکھوں والی خوبصورت اداکارہ لیکن افسوس منشیات کی کثرت اور پلاسٹک سرجری نے بہت کچھ بدل کر رکھ دیا ہے۔


13- عدنان سمیع خان:230 کلو گرام سے 75 کلو گرام وزن کرنا واقعے کسی معجزے سے کم نہیں لیکن انکی شخصیت اب بھی معمہ بنی ہوئی ہے۔


 14- جارج کلونی: کس طرح؟ بچپن میں نظرآنے والے جارج اور 55 سالہ جارج میں بھی حیران کن فرق واضح ہے۔

15- صبا قمر: ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ سرجری کے بعد انسان کی شخصیت یکسر بدل جاتی ہے۔ صبا قمر سرجری سے قبل اور بعد میں فیصلہ آپ خود کریں۔


16-مرینا خان یقیناً گرے بالوں میں زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔


17- ترکی کے سپرہیرو انگن آکیورک کے مختلف چہرے۔

18-سوناکشی سنہا: اپنی پہلی فلم میں جگہ بنانے کیلئے کوئین گرل سوناکشی کو بہت پاپڑ بیلنے پڑے۔ 30 کلو وزن کم کرنا آسان نہیں۔ سوناکشی 30 کلو وزن کیساتھ کیسی نظرآتی ہونگی یہ تسویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 


19-ہیذل کایا:ترکی کی بیوٹی کوئین بھی بچپن میں موٹی نظر آتی تھیں۔یقیناً انہوں نے بھی وزن کم کرنے کیلئے بہت محنت کی ہوگی۔ 


20- علی عظمت جیسے آج نظر آتے ہیں پہلے ایسے نہیں تھے۔واقعے بال انسان کی شخصیت بدل دیتے ہیں۔ 


21- میرا: کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ  کچھ لوگوں کو کبھی نہیں بدلا جا سکتا۔

مصنف کے بارے میں

شہبازسعیدآسی نیوٹی وی کےویب اور بلاگ ایڈیٹر ہیں،روزنامہ نئی بات میں کالم بھی لکھتے ہیں