شاہ زیب اور ذوالفقار بابر کیخلاف کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں: شہریار خان

03:28 PM, 13 Feb, 2017

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بگ تھری کا خاتمہ ہو گیا ہے اور آئی سی سی نے نئے آئین کے لئے مسودہ تیار کر لیا ہے۔ نئے آئین میں بہت سے نکات شامل ہیں۔ ہم نے آئی سی سی کے نئے ڈرافٹ کیلئے تجویز بھیج دی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ہمیں پتہ تھا کہ بھارت کیجانب سے مخالفت ہو گی۔ بھارت کو آئی سی سی ریونیو پر 16 فیصد حصہ ملے گا۔ اب بگ تھری اور بگ فور نہیں ہے سب کو برابر کے حقوق ملے گے۔ نئے قانون کا حتمی اعلان جون میں ہو گا۔

شہریار خان نے کہا پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں فائنل کروانے کے حوالے سے جائلز کلارک کی رپورٹ اہم تھی اور انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنا چاہیے کیونکہ لاہور میں سیکورٹی انتظامات بہتر ہیں۔ پی ایس کا فائنل لاہور میں ہونا پاکستان کی عزت ہے۔ شہریار خان نے کہا 15 فروری کو اسکول چمپیئن شپ کروانے جا رہے ہیں اور پہلا میچ باغ جناح میں ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ کرکٹ کرپشن کے معاملے کے حوالے سے نجم سیھٹی سے روزانہ کی بنیاد پر معلومات لیتا ہوں۔ پی ایس ایل پر کوئی دھبہ لگتا ہے تو بہت افسوس ناک ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا محمد عرفان کے حوالے سے ابھی تحقیقات چل رہی ہیں۔ 4 ، 5 لڑکوں کے علاوہ باقی کسی کھلاڑی پر کرپشن کے الزامات نہیں۔ دونوں کرکٹر کو کہا آپ نے جو کیا وہ شرمناک ہے۔ شرجیل خان اور خالد لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے اور ان کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ شاہ زیب اور ذوالفقار بابر کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں۔ اس معاملے میں سب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے اور لڑکوں کو سزا بھی ہم دیں گے۔ کرپشن واقعے کی تحقیقات کیلئے سینئر جج کی سربراہی میں کمیٹی بنا ئی جا رہی ہےاور کمیٹی 2 سے 3 ممبرز پر مشتمل ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں