بھارت میں نکاح خواہوں کا بغیر بیت الخلاءوالے گھروں میں نکاح پڑھانے سے انکار

بھارت میں نکاح خواہوں کا بغیر بیت الخلاءوالے گھروں میں نکاح پڑھانے سے انکار

نئی دہلی :بھارت میں اماموں کا بغیر بیت الخلاءوالے گھروں میں نکاح پڑھانے سے انکار،ریاست ہریانہ کے دیہاتوں میں 1200اماموں کا نکاح کے لیے گاوں کے سرپنچ سے گھر میں بیت الخلا کی موجودگی کاحلف نامے کا مطالبہ، بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں واقعہ پنہانہ بلاک کے دس دیہاتوں میں 1200اماموں نے اس گھر میں نکاح پڑھانے سے صاف طور پر انکا ر کردیا جہاں پر بیت الخلا کی سہولت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نے کہاکہ کھلے میں حاجت پوری کرنے کی اسلام میں اجاز ت نہیں ہے اور مذہب اسلام جسمانی وروحانی دونوں کی صفائی پر زوردیتا ہے۔امام نکاح اس وقت ہی پڑھائیں گے جب تک کہ دونوں خاندان ہمارے اس شرط پر پوری نہیں اترتے۔

مذکورہ دونوں خاندانوں کو شادی سے قبل سرپنچ سے حاصل کردہ صداقات نامہ پیش کرنا ہوگا۔ شادی کے لئے یہ شرائط لازمی ہیں اور ان کو مسلم اکثریت والے ہریانہ راجستھان ہماچل پردیش اور پنچاب کے علاقوں میں توسیع کی جائے گی۔