نیو یارک: امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے اٹلانٹا، آسٹن، شکاگو، نیو یارک، لاس اینجلس، شمالی کیرولائنا، جنوبی کیرولائنا میں گھروں اور کاروباری مراکز کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ انتخابی مہم کے دوران کیا گیا تھا۔
اب امریکا سے منشیات اور اسلحہ فروشوں کے علاوہ دیگر مجرموں کو بھی نکالا جائے گا۔ ادھر سات مسلم ممالک پر پابندی کے خلاف نیو یارک میں پھر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے پابندی کو امریکی آئین پر حملہ قرار دیاہے۔
میکسیکو کے بیس سے زائد شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں