نیو یارک: شمالی کوریا کی جانب سے کم جونگ ان کی نگرانی میں بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے اس تازہ تجربے کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گيا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔
جنوبی کوریا اور جاپان نے کہا کہ میزائل نے جاپان کے سمندر کی جانب مشرق میں 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جبکہ اس نے 550 کلومیٹر کی بلندی حاصل کی تھی۔ Pukguksong-2 نامی میزائل نئے قسم کا ہتھیار ہے جس میں جوہری اسلحے لے جانے کی بھی صلاحیت ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں