کراچی :پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ مستقبل میں بھی مزید جنگی مشقیں کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس حوالے سے بات چیت آحری مراحل میں ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے یہ بات مشہور روسی جریدے سپوٹنک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ پہلی بار روس مشقوں میں شریک ہے۔
انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان روس کے ساتھ ہر قسم کی مشترکہ جنگی مشقیں کرنے جا رہا ہے۔ ان مشقوں کی پاکستان 2007ء سے میزبانی کر رہا ہے جس میں روس پہلی بار شریک ہوا ہے۔ یہ مشقیں آج (منگل) تک جاری رہیں گی۔