ملتان: شوہر کی دوسری شادی پر خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی

10:53 AM, 13 Feb, 2017

ملتان: ملتان کے علاقے شفاعت کالونی میں 40 سالہ خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کے رنج میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ آگ لگنے سے خاتون بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک  حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقع کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور جلد حقائق سامنے لے آئیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں