کراچی: آئی جی سندھ نے سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی اور بکتربند گاڑی پر حملے کی تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیدیں ،دوسری جانب سماء کی گاڑی پر حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی فرانزک رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی اور بکتر بندھ پر حملہ کی تحقیقات کیلئے 2 پولیس افسران کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیمیں بنا دیں۔ واردات میں استعمال اسلحے کی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی۔
نارتھ ناظم آباد میں سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین اور پولیس کی بکتر بندھ گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد وزیر اعلی سندھ نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق آَئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر واقعات کی تحقیقات کیلئے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ایک ٹیم کے سربراہ ایس اسی پی سینٹرل مقدس حیدر مقرر جبکہ دوسری ٹیم ایس ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل سمعی اللہ سومرو کے سربراہی میں کام کری گی۔ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرتحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کرین گی۔
دوسری جانب سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر حملے میں استعمال اسلحے کی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واردات میں 2 مختلف 9 ایم ایم پستول استعمال کیئے گئے ہیں جو پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوئے۔