راولپنڈی: گیس لیکج کا واقعہ، میاں بیوی 3بچوں سمیت جھلس کر زخمی

10:45 AM, 13 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  گیس لیکج کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔  ڈھوک کالا خان کے علاقے میں گھر کے اندر گیس لیکج سے  زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔  دھماکے سے گھر کی کھڑکی بھی ٹوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق  اہلخانہ نے صبح جب آگ جلانے کی کوشش کی گئی تو زور دار دھماکا ہوگیا  اور آگ ہر طرف پھیل گئی جس سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے جھلس گئے ،زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکا اس قدر زور ددار تھا کہ گھر کی کھڑکی اور شیشے ٹوٹ گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچے معمولی زخمی ہیں جبکہ میاں بیوی شدید جھلس گئے ہیں ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

مزیدخبریں