پنجاب بھر میں فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، مریض پریشان

10:27 AM, 13 Feb, 2017

 لاہور: حکومت نے شہریوں کو میڈیکل اسٹور مالکان کے آسرے پر چھوڑ دیا۔ پنجاب بھر میں ہڑتال کے باعث  ادویات نہ ملنے سے آپریشن تاخیر کا شکار ہونے لگے جبکہ شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے مریض عذاب میں مبتلا ہو گئے۔ پنجاب میں نئے ڈرگ ایکٹ کے خلاف پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔

بیشتر شہروں میں میڈیکل سٹورز بند ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کی ایسوسی ایشنز نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب میں نافذ نئے ڈرگ ایکٹ کے مطابق ناقص دوا بیچنے پر پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جعلی دوا بیچنے پر پانچ سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔ بغیر لائسنس دوا بیچنے پر دس سال قید اور دس کروڑ تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں