”ہر ایک کو دکھانا چاہتا ہوں کہ میں اب بھی بہترین ہوں“,جان سینا

10:01 AM, 13 Feb, 2017

نیو یارک:ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جان سینا سے کون واقف نہیں ہے ۔

مسلسل 16دفعہ چیمپئن بننے کے بعد جان کے بارے میں سننے میں آرہا تھا کہ وہ ریسلنگ چھوڑ رہے ہیں۔اور ایسا ان کی فلمی مصروفیات کی باعث ہو رہا ہے لیکن 39سالہ جان نے ان سب خبروں کی تردید کردی ہے۔جان کا کہنا ہے کہ ”ڈبلیو ڈبلیو ای میں اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں اپنے عروج سے گزر چکا ہوں اور زیادہ لڑ نہیں سکتا لیکن میں ہر ایک کو دکھانا چاہتا ہوں کہ مین اب بھی بہترین ہوں ۔

میں جسمانی طور پر بالکل فٹ ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں 16بار چیمپئن بنا ہوں “ جان نے جنوری کے آخر میں ہونے والے رائل رمبل کے مقابلے میں اے جے سٹائلز کو شکست دے کر 16ویں دفعہ چیمپئن شپ جیت کر رک فلئیر کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔گذشتہ سال ہونے والے مقابلے میں جان انجری کے باعث شرکت نہیں کر سکے تھے ۔جان کا کہنا ہے کہ ”میرا ریسلنگ کو مستقل چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں“۔

مزیدخبریں