سعودی شہری نے شہد کی 20 ہزار مکھیاں چہرے پر بٹھا لیں

09:18 AM, 13 Feb, 2017

ریاض: عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے جازان کے شہری زہیر فطانی نے مکھیوں کی ملکہ کو قابو میں کر کے کئی ہزار مکھیوں کو اپنے چہرے اور جسم کے گرد جمع کر لیا۔ مکھیوں کی اتنی تعداد دیکھ کر دیکھنے والے حیران رہ گئے حالانکہ شہد کی مکھیاں خطرناک ہوتی ہیں لیکن اپنی ملکہ کی واپسی کی خاطر بے بسی کی تصویر بنی نظر آئیں۔

فطانی کے مطابق شہد کی مکھیاں انفیکشن کے خلاف مدافعت رکھتی ہیں اور ان کا ڈنگ زیادہ اثر نہیں کرتا ہے۔ فطانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ذہن میں ایک خیال ہے جس کے ذریعے وہ گینز بک آف ریکارڈز میں داخل ہو سکتا ہے تاہم وہ ابھی اس کا انکشاف نہیں کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کے عمل درامد سے قبل اس منصوبے کا خیال چوری نہ ہو جائے۔ زہیر فطانی 30 برسوں سے شہد کی مکھیاں پال رہا ہے۔

اس شوق کی ابتدا کرتے ہوئے اس نے 3 چھتے خرید کر اپنے ایک دوست کے پاس رکھوا دیے۔ اس کے بعد اس شہد کی مکھیاں پالنے کے موضوع پر معلومات کا مطالعہ کیا اور پھر اپنا ذاتی فارم قائم کر کے اس منصوبے کی وسعت دی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں