اسلام آباد: پنجاب میں دواؤں کی سپلائی کا ممکنہ بحران عارضی طورپر ٹل گیا ہے۔ریٹیلیرز اور میڈیکل اسٹورمالکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے جبکہ دوا ساز کمپنیاں ہڑتال کی ضد پر اڑی ہوئی ہیں۔
دوائیں بنانے والی کمپنیوں نے ڈرگ ایکٹ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔
فارماسو ٹیکل مینوفیکچررز نے الزام لگایا کہ ہڑتال واپس لینےوالوں کوحکومتی سرپرستی حاصل ہے۔
ڈرگ ایکٹ کے خلاف کل پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے۔ ہڑتال کا اعلان غیر معینہ مدت کےلیے کیا گیا ہے۔